ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے تھے، فاطمہ ثناء

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:59

ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے تھے، فاطمہ ثناء
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے تھے۔کولمبو میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا اہم ترین میچ بارش کی نذر ہوگیاجس پر کپتان فاطمہ ثناء نے گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر ہم میچ جیت جاتے، آج وہ دن تھا جب ہم انگلینڈ کو شکست دے سکتے تھے۔

(جاری ہے)

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ پچ فاسٹ بولرزکیلئے اچھی ہے، یہاں پہلے بھی بہت سی پرفارمنس دیکھی ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ میں نے اچھی لینتھ پر گیند کرنے کی کوشش کی، پچھلے دو میچوں میں ہم نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، بیٹنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔بارش ٹیم پاکستان کی تاریخی فتح کی راہ میں رکاوٹ بن گئی، انگلینڈ نے مقررہ 31 اوورز میں 9 وکٹ پر 133 رنز بنائے تھے، فاطمہ نے 4 اور سعدیہ نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کو ڈک ورتھ لیوئیس میتھڈ کے تحت 113 رنز کا ہدف ملا، اوپنرز نے 6.4 اوورز میں 34 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ ختم کرنا پڑا، یوں دونوں ٹیموں کوا یک ایک پوائنٹ مل گیا۔