ضلع خوشاب میں ڈینگی کے چار کیسز کے انکشاف پر لوگوں پر خوف کے خطرات منڈلانے لگے

جمعرات 23 ستمبر 2021 15:20

ضلع خوشاب میں ڈینگی کے چار کیسز کے انکشاف پر لوگوں پر خوف کے خطرات منڈلانے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب میں ڈینگی کے چار کیسز کے انکشاف پر لوگوں پر خوف کے خطرات منڈلانے لگے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کا ضلع خوشاب ڈینگی کی لپیٹ میں آنے سے چار مریضوں کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ڈینگی کا پہلا پازیٹوکیس موضع بندیال، دوسرا کیس خوشاب شہر، تیسرا کیس موضع پدھڑارمحلہ چھب اور چوتھا کیس پدھراڑ ڈھوک مرزائیل میں پایا گیا جہاں خاتون کا پازیٹو کیس سامنے آیا ہی.معلوم ہوا کہ رواں ماہ میں ضلع خوشاب کے چار ڈینگی پازیٹوکیسز میں پہلا مریض موضع بندیال کا محمد منیر، دوسرا خوشاب شہر کے علاقہ اعظم آباد کی 6 سالہ بچی ابرش طارق،تیسرا چھب پدھڑارکا60سالہ محمد امیر چوتھا ڈھوک مرزائیل کی 50 سالہ راج بی بی میں بخار کی علامات میں پازیٹو ٹیسٹ سے سامنے آئے ہیں۔

اس طرح رواں ماہ کے دوران ضلع خوشاب میں ڈینگی کے چارکیسز پازیٹوآنے پرعوام میں خوف کی خطرات منڈلانے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :