
شادی کس سے ہوئی، حریم شاہ کا نام بتا کر بڑا انکشاف
میری شادی بلال شاہ سے ہوئی، جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، وہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خاصے قریبی ہیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 23 ستمبر 2021
15:36

(جاری ہے)
حریم شاہ نے جون کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کا دعوی کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اگست سے قبل ترکی سے ہنی مون کے بعد واپس آکر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کے سوال پر بتایا کہ ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ نہیں ۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ والدین انہیں شادی کے لیے کہتے رہتے ہیں جبکہ کئی افراد اور قریبی رشتے داروں نے ان کا رشتہ بھی مانگا تھا مگر انہوں نے منع کردیا۔ حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے۔ تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ انسٹا گرام پر حریم شاہ نےتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’میری زندگی‘‘۔ تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شئیر نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا گیا کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
-
حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.