گورنر بلوچستان کا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پیغام

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:22

گورنر بلوچستان کا پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پیغام
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پوری پشتون قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پشتون ثقافت کی بنیادیں اجتماعیت، آمن، آخوت، صلہ رحمی، بردباری اور مہمان نوازی کے اقدار میں پیوست ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ثقافت ایک مخصوص جغرافیہ میں معاشرتی زندگی کی مجموعی رنگارنگی اور خوبصورتی کا نام ہے اور زندہ قومیں اپنی شاندار اقدار، روایات، تہذیب اور تاریخ سے ہی اپنی قومی شناخت اور تشخص کو برقرار رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

  گورنر ظہور آغا نے کہا ہے کہ ثقافت ایک تاریخی تسلسل ہے جس کے  ذریعے ہمارا ماضی اور حال جڑا ہوا ہے جس کی بنیاد پر ہم اپنے مستقبل کا رخ متعین کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ارتقاء اور ترقی کا سفر جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے تو ماضی کی کئی چیزیں قصہ پارینہ بن جاتی ہیں  اور انسان نئے حالات، ضروریات اور تقاضوں کے مطابق  نئی اقدار اور اشیاء کو اختیار کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پشتون قوم بھائی چارہ، بردباری اور بشردوستى کی مضبوط اور شاندار اقدار و روایات کا آمین ہے لہٰذا ضروری ہے پشتون کلچر کی تقریبات کے ذریعے اپنی مترقی سوچ اور شاندار اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔

متعلقہ عنوان :