شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ کو مخفی کیا جائے،کھیل داس کوہستانی

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے مطالبہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ کو مخفی کیا جائے۔جمعرات کو یہاں رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہاگیاکہ قومی شناختی کارڈ کا نظام ریاستی خدمات کی ادائیگی میں اہمیت کا حامل ہے، نادرا کو ہدایت کی جائے کہ شناختی کارڈ کا نمونہ تبدیلی کیا جائے، شناختی کارڈ پر موجود رہائشی پتا سمیت اہم معلومات کو ختم کی جائیں۔

کھیئل داس کوہستانی کی قرار داد کے مطابق متعلقہ معلومات صرف اتھارٹی کے کارڈ میں ہو نہ کہ کارڈ پر آویزاں، بدقسمتی سے شرپسند عناصر تخریبی گروہ اس معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق دور دراز علاقوں کے حالات دیکھیں تو پتا چلتا ہے کئی شہریوں کو اس وجہ جان گنگوانا پڑی، آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو کسی بھی علاقہ میں سکونت اختیار کرنے کا حق دیتا ہے، شناختی کارڈز پر موجود پتا کئی جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے۔