Live Updates

گومل یونیورسٹی کو کورونا اسپرے کیلئے بند کیا گیا ، فیصل کریم کنڈی

نام نہاد کسان کارڈ کنونشن میں میڈیا کو نہ مدعو کرنا سوالیہ نشان ہے،بیان

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گومل یونیورسٹی کو کورونا اسپرے کیلئے بند کیا گیا ۔اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے گومل یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن ثبوت کے طور پیش کردیا۔ عمران خان یقینا لا علم ہونگے کہ گومل یونیورسٹی شہید بھٹو نے قائم کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نام نہاد کسان کارڈ کنونشن میں میڈیا کو نہ مدعو کرنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو کرپشن کیلئے این او سی دے رکھا ہے ، آیل این جی کی خریداری میں کرپشن کیلئے این او سی دیا گیا ،گندم اور چینی ایکسپورٹ اور امپورٹ کرنے میں کرپشن کیلئے این او سی دیا گیا، خان صاحب این آر او کی راگنی جاری رکھیں جلد آپ کو کام آئیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات