طالبان حکام نے طورخم سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دی

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:00

طالبان حکام نے طورخم سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) طالبان حکام نے خیبر کے قریب طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا جس کے بعد پیدل آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستان آمد کی اجازت دی جائے تو سرحد کو کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے کورونا ایس او پیز کے تحت سرحد کو 16 جون سے افغان شہریوں کیلئے بند رکھا ہوا ہے۔پاکستانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ 16 جون کو این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس او پی کے تحت عام آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔