مکسڈ مارشل آرٹس کے عہدیداران و ایشین میڈلسٹ لیاقت علی کی سیکریٹری کھیل میر عمران گچکی سے ملاقات

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا جمعرات 23 ستمبر 2021 18:17

مکسڈ مارشل آرٹس کے عہدیداران و ایشین میڈلسٹ لیاقت علی کی سیکریٹری کھیل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) مکسڈ مارشل آرٹس کے عہدیداران و ایشین میڈلسٹ لیاقت علی کی سیکریٹری کھیل میر عمران گچکی سے ملاقات  کی جس میں سیکرٹری کھیل نے بہت جلد مکسڈ مارشل آرٹس کی نیشنل چیمپیئن شپ کوئٹہ میں کرانے کا اعلان۔

(جاری ہے)

بلوچستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر شرافت بٹ، جنرل سکریٹری آغا محمد مینگل، پی ایس بی کوئٹہ سینٹر کے ڈائریکٹر عمران یوسف وار حال ہی میں ایم ایم اے ایشین سلور میڈلسٹ لیاقت علی نے آج سیکریٹری کھیل و ثقافت، میر عمران گچکی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، سیکریٹری کھیل و ثقافت میر عمران گچکی نے ایشین مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپیئن شپ میں سلور جیتنے والے کھلاڑی لیاقت علی کو شاباشی دی اور کہا کہ بلوچستان مارشل آرٹس میں بے پناہ ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے، جنرل سکریٹری آغا محمد مینگل نے بتایا کہ دسمبر میں ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ جرمنی میں منعقد ہونے ج رہی ہے جس میں لیاقت علی کو پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے سلیکٹ کیا ہے، امید ہے وہ وہاں بھی نمایاں پوزیشن لینے میں کامیاب ہو جائینگے، سیکریٹری کھیل و ثقافت میر عمران گچکی نے کہا بہت جلد کوئٹہ میں مکسڈ مارشل آرٹس کی نیشنل چیمپیئن شپ منعقد کروائیں گے اور انھوں نے کیش انعام کا اعلان بھی کیا۔