سپر سٹار پروڈکشن کے زیر اہتمام ’فیشن ریمپیج‘‘ آج لاہور میں منعقد کیاجائیگا

شومیں ماڈلز مختلف برانڈز کے ملبوسات،جیولری پہن کر ریمپ واک کرینگی،بھنگڑا کنگ شاہد سونو نئی گانے کے ساتھ جلوہ گرہوں گے

جمعہ 24 ستمبر 2021 14:55

سپر سٹار پروڈکشن کے زیر اہتمام ’فیشن ریمپیج‘‘ آج لاہور میں منعقد ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) سپر سٹار پروڈکشن کے زیر اہتمام پاکستان فیشن سیزن آٹھ ’’فیشن ریمپیج‘‘ کے نام سے فیشن و ایوارڈ شوآج لاہور میں منعقدکیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق سپرسٹار پروڈکشن اس سے قبل پاکستان فیشن کے سات سیزن کامیابی سے منعقد کرچکی ہے جس نے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی تھی اس کا آٹھواں سیزن آج ٹائون شپ کی مارکی میں منعقدکیاجارہاہے جس کے آرگنائزرامساء چوہدری،فرحان خان اور ملک آصف شہزاد ہوں گے اس فیشن و ایوارڈشومیں معروف ماڈلز ناموربرانڈز کے ملبوسات،جیولری پہن کر ریمپ واک کریں گی جبکہ شومیں شریک حاضرین کی تفریح طبع کے لیئے میوزک کا بھی خاص سیگمنٹ رکھا گیاہے جس میں ملک کے نامور بھنگڑا گلوکار شاہد سونو اپنے نئے گانوں کے ساتھ جلوہ گرہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران سی ای او سپرسٹار پروڈکشن امساء چوہدری نے بتایا کہ عوام نے ہمارے ساتوں سیزنزکو پذیرائی بخشی جس پر وہ آج اس کا آٹھواں سیزن منعقد کرنے جارہے ہیں اس سیزن میں انہوں نے فیملیز،شوبز اور میڈیا کے لیئے لیمٹڈ سیٹو ں کا انتظام کیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔امساء چوہدری نے مذید کہاکہ اس ’’فیشن ریمپیج‘‘ میں شومیں شریک حاضرین کے لیئے بہت کچھ دلچسپ رکھا گیا ہے جس میں ریمپ واک،میوزک کا تڑکہ اور خصوصی پرفارمنسز ہیں جنہیں دیکھ کر سب عش عش کراٹھیں گے اس فیشن شومیں فلم انڈسٹری،سٹیج ،ٹی وی فنکاروں سمیت بہت ساری شوبز شخصیات بھی شریک ہوں گی بہترین پرفارمنس کرنے والوں کو ایوارڈزسے بھی نوازاجائیگا۔

اس شومیں خصوصی طور پر بچوں کی واک کا ایک سیگمنٹ بھی رکھا گیاہے جس میں ننھے بچے معروف برانڈز کے ڈریسز پہن کر واک کریں گے۔