
پاکستان، چین سمیت تمام ممالک طالبان پر دباؤ ڈالنے کیلئے متحد ہیں، امریکی وزیر خارجہ
پاکستان، چین اور روس کے ساتھ گفتگو کے بعد ان کا ماننا ہے کہ دنیا، طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے متحد ہے، اٹونی بلنکن
جمعہ 24 ستمبر 2021 17:17

(جاری ہے)
انٹونی بلنکن نے طالبان کیلئے امریکا کی افغان اور غیر ملکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے، خواتین، بچیوں اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے اور افغانستان کو دوبارہ انتہا پسند القاعدہ کی طرح کسی کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے سے دینے کی ترجیحات کو دہرایا۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ گفتگو میں سفارتی روابط کو مربوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پاکستان نے طالبان کے ساتھ رابطہ کرنے اور افغانستان کے مجمند اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی کا رواں ہفتے کہنا تھا کہ پاکستان کو نئی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، مغربی ممالک طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے تاکہ امن و استحکام کا مشترکہ مقصد حاصل کیا جاسکے۔چین اور روس دونوں طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے آگے بڑھ چکے ہیں تاہم وہ بھی جلد ان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور انہیں مذہبی انتہا پسندی سے متعلق دیرینہ خدشات ہیں۔طالبان نے گزشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی فوجی انخلا کے بعد افغانستان پر قبضہ کر لیا، جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں سے جاری امریکا کی طویل جنگ کو مزید وسیع کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
-
کویت میں لائیو شو کے دوران ڈیلیوری بوائے سیٹ پر پہنچ گیا
-
سپر مین ٹرمپ،وائٹ ہائوس نے امریکی صدر کی تصویر جاری کر دی
-
سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد
-
بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
روس پر پابندیاں عائد کرنے کے اختیار کا بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے، امریکی صدر
-
مہاتیرمحمد نے زندگی کے 100 برس مکمل ہونے کاتاریخی سنگ میل عبور کر لیا
-
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر سیکریٹ سروس کے 6 اہلکار معطل
-
محمود خلیل کا امریکی سرکاری اداروں پر2 کروڑڈالرہرجانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.