بھارتی وزارت دفاع فوج کیلئی118جنگی ٹینک’’ ارجن اے کے ون اے‘‘ خریدیگی

جمعہ 24 ستمبر 2021 19:07

بھارتی وزارت دفاع فوج کیلئی118جنگی ٹینک’’ ارجن اے کے ون اے‘‘ خریدیگی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) بھارتی وزارت دفاع فوج کے لئے نئی صلاحیتوں سے لیس 118 اہم جنگی ٹینک ارجن اے کے ون اے خریدیگی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ ٹینک وزارت دفاع کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں اس کے پچھلے ایڈیشن ایم کے۔ون اے کے مقابلہ میں 72 نئی خصوصیات ہیں ۔ خبر رساں ادارے ’’ساوتھ ایشین وائر‘‘ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت کا کہنا ہے کہ کہ اس آرڈر سے ملک کی 200 کمپنیوں کو ہیوی وہیکلس فیکٹری ایچ وی ایف کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ملیں گے اور ملازمتوں کے 8000 نئے مواقع پیدا ہوں گے۔