سید خورشید شاہ کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن ریفرنس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:11

سید خورشید شاہ کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن ریفرنس کی سماعت ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد امدن کا ریفرنس ،مختصر دلائل کے بعد سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کے دو صاحبزادوں ایم پی اے سید فرخ شاہ ،سید زیرک شاہ ،داماد سید اویس قادر شاہ ،دو بیگمات سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانے کے الزامیں داخل ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی سماعت جج فرید انور قاضی نے کی سماعت لے موقع پر اسیر پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ کو جیل سے عدالت لایا گیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی عدالت میں مختصر طور پر سماعت ہوئی جس کے بعد جج نے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی ،سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنیکے لیے پولیس کی بھاری جمعیت عدالت کے باہر موجود رہی۔