پورا مون سون گزر گیا نہ ڈینگی سرویلنس ہوئی نہ ڈینگی سپرے ہوسکا‘عظمی بخاری

پہلے لوگ کورونا سے مر رہے تھے اب ڈینگی کے رحم و کرم پر ہیں‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

پیر 27 ستمبر 2021 15:39

پورا مون سون گزر گیا نہ ڈینگی سرویلنس ہوئی نہ ڈینگی سپرے ہوسکا‘عظمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں اس وقت 1082کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،لاہور شہر میں 905کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پورا مون سون گزر گیا نہ ڈینگی سرویلنس ہوئی نہ ڈینگی سپرے ہوسکا،مون سون سے قبل نہ ہی سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے ایک سال سے ڈینگی پر ایک بھی میٹنگ نہیں طلب کی،آج خبروں کی ذینت بننے کیلئے فارملی میٹنگ رکھ لی ہے،پہلے لوگ کورونا سے مر رہے تھے اب ڈینگی کے رحم و کرم پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کو طعنے دینے والا وزیراعظم شاید نتھیا گلی میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے،شہبازشریف کے ڈینگی کے متعلق اقدامات کی تعریف سری لنکا جیسے ملک نے کی،شہبازشریف نے گیارہ ماہ میں پنجاب سے ڈینگی کا خاتمہ کیا۔عثمان بزدار ایک میٹنگ سے ڈینگی ختم کرنے چلے ہیں ،جب تک ان کے سر سے پانی نہ گزرے ان کو ہوش نہیں آتا۔