کراچی، کورونا کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

کراچی میں کئی سال سے اسپرے مہم نہ ہونے سے ڈنگی وائرس شدت اختیار کر رہا ہے، ماہرین

منگل 28 ستمبر 2021 12:08

کراچی، کورونا کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) کراچی میں کوویڈ وائرس کے ساتھ ساتھ ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔ڈائویونیورسٹی کے پروفیسر اف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ امسال ڈنگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈنگی سیرو ٹائپس، ڈنگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں شدید نوعیت کی پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر ڈایونیورسٹی کے ماہرین مزید تحقحق کر رہے ہیں، دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈنگی وائرس بھی اپنی شکل تبدیل کررہا ہے اور امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ افراد میں شدید پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں، کراچی میں گذشتہ کئی سال سے اسپرے مہم نہ کیے جانے کی وجہ سے وائرس شدت اختیار کررہا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماہ ستمبر یعنی ایک ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 457 افراد ڈنگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :