17ویں سالانہ الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد کل ہوگا

منگل 28 ستمبر 2021 16:28

17ویں سالانہ الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد کل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) 17ویں سالانہ الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد کل بروز (بدھ) کو ہوگا۔صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان آرٹسٹوں کو انعامات دیں گے۔معروف آرٹسٹ پروفیسر سعید اختر تقریب کے مہما نِ اعزاز ہونگے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے اس حوا لے سے کہا کہ نمائش الحمراء کا احسن اقدام ہے ،نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے،آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہمارا نوجوان آرٹسٹ اپنے وژن ،مہارت اور ندرت میں اپنی م-ثا ل ہے۔ترجمان الحمراء کے مطابق نمائش میں پاکستان بھر سے 350نوجوان آرٹسٹوں کے 500فن پارے آویزاں کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :