
کاروبار اور صنعت میں جدت لانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عارف علوی
نجی شعبہ معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے، حکومت نے نوجوانوں اور خواتین کو کاروبار شروع کرنے میں سہولت دینے کیلئے آسان قرضوں کا انتظام کیا ہے ،ملک کے بڑے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، برآمدات میں اضافہ کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عارف علوی
منگل 28 ستمبر 2021 23:01

(جاری ہے)
تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں، گوجرانولہ چیمبر کے ارکان، مخیر حضرات اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تجارت و کاروبار کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم صدقہ خیرات کرنے کے حوالے سے بے مثال ہے، ملک میں اسی جذبے کے ساتھ ٹیکس چوری اور بددیانتی جیسی برائیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعت میں جدیدیت پر سرمایہ کاری کی جانی چاہئے، اس حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے سے خود اپنا فائدہ ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے آسان قرضوں کی سہولت کے لئے ایک سو ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اسی طرح خواتین کے لئے بھی آسان قرضوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم ان سہولیات سے استفادہ کرنے کے لئے انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے، اس حوالے سے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد بھی ذہنی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، ان کی مناسب تعلیم و تربیت کے ساتھ حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کے بغیر اجتماعی ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہا، اس مشکل وقت میں معاشرے کے کمزور طبقات کے لئے ہمدردی کا احساس اس حکمت عملی کا اہم جزو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں سے پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پوری دنیا کے لئے مثال ہے۔ قبل ازیں صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر اشرف مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد گوجرانوالہ کے ہیروز کو سراہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ پاکستان کی برآمدات اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری کے ساتھ مسلسل روابط رکھنے اور مشاورت پر حکومت کو سراہا۔ عمر اشرف مغل نے کہا کہ گوجرانوالہ ٹیکس ادا کرنے والا پاکستان کا آٹھواں بڑا شہر ہے اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کا بڑا حب ہے، اس بات پر فخر ہے۔ موجودہ حکومت نے گوجرانوالہ کیلئے میگا پروجیکٹس کا اعلان کیا ہے جس میں موٹروے، انڈسٹریل اسٹیٹ اور ہسپتالوں کا قیام شامل ہے۔ تقریب میں گوجرانولہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
-
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اوراپوزیشن کا اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.