صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ،ڈاکٹر مظہر حسین چوہدری

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 30 ستمبر 2021 16:43

صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ، ووٹ لیکر غائب ہو جانے والے کبھی بھی حلقے کی عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرکے معتمد خاص ڈاکٹر مظہر حسین چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ  اتوار فتح کوٹ میں بڑے جلسہ عام سے صوبائی وزیر خطاب کریں گے حلقہ این اے 167 بھی جیتیں گے ڈاکٹر مظہر حسین نے کہا کہ پی پی 238 میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل ہوچکے سٹی بہاولنگر میں تین ارب کی گرانٹ سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا سیوریج ، ٹف ٹائل ، گلیوں میں ٹوٹ پھوٹ سمیت بنیادی میونسپل امور کو بہتر بنانے میں انتظامیہ صوبائی وزیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے صوبائی وزیر جلد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ضلع بہاولنگر کا  دورہ بھی کروارہے ہیں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔