یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ایئر پورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہے، اسٹاف یوسف رضا گیلانی

بدھ 6 اکتوبر 2021 15:24

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کے مطابق یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے، سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث روکا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹاف کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی۔یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، انٹر پارلیمانی یونین کا اجلاس روم میں ہورہا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی 5 رکنی وفد کرے گا۔