بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے خصوصی تقریب کا اہتمام

Imran Malik عمران ملک جمعرات 7 اکتوبر 2021 12:08

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کے شعبہ  تعلیم کے زیر اہتمام اساتذہ ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) سکھر:- بیگم۔نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر میں  اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے جامعہ کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ سید اویس قادر شاہ تھے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کا قیام علاقے کے عوام کے لئے ایک نعمت ہے ۔

اس کی تعمیر   سیاست کے روح رواں سید خورشید احمد شاہ کی کاوشیں شامل ہیں ۔  جبکہ یونیورسٹی  کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی شب و روز محنت سے یہ ادارہ اپنی کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ  جوہری کی طرح پھتر کو تراش کر ہیرا بناتے ہیں اسی طرح  ایک بچے کی کامیاب شخصیت میں استاد کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

ہیں کیونکہ استاد  والدین کے بعد شخصیت کو نکھارنے کا کام کرتے ہیں ۔

  تقریب کے آغاز میں  فیری ہوم فرزانہ ویلفیئر ٹرسٹ اور گورنمنٹ اسلامیہ اسکول سکھر کے ننھے بچوں نے  ٹیبلوز پیش کئے اور    کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔  وائس چانسلر بی این بی یونیورسٹی پرفیسر ثمرین حسین، سید اویس قادر شاہ ، فیکلٹی ممبران ، ماہرین تعلیم ، طلباء اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔  آخر میں پروفیسر ڈاکٹر سمرین حسین وی سی بی این بی ڈبلیو یو نے مہمان خصوصی کو شیلڈ ، فیکلٹی ممبران اور ماہرین تعلیم کو تحائف ، مباحثے اور شاعری مقابلے کے فاتحین کو تحائف اور مختلف سکولوں کے پرفارم کرنے والے طلباء کو تعریفی اسناد پیش کیں۔