پہلے ہی ٹیکس گزار کو صرف 24گھنٹے کا وقت دیا جاتا تھا کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کردے جسے اب ختم کر دیا گیا ہے جو کہ ظلم ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 اکتوبر 2021 18:18

پہلے ہی ٹیکس گزار کو صرف 24گھنٹے کا وقت دیا جاتا تھا کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) کنوینئر کاٹن اینڈ ٹیکستائل کمیٹی ایوان ہائے وفاق صنعت و تجارت پاکستان اور چیئرمین پاکستان پروگریسوگروپ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ملک طلعت سہیل نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گزار کو بغیراطلاع بنک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا اختیار دینے کے  سرکلر جاری کرنے کے فیصلہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے اپنے احتجاجی بیان میں کہا ہے کہ پہلے ہی ٹیکس گزار کو صرف 24گھنٹے کا وقت دیا جاتا تھا کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کردے جسے اب ختم کر دیا گیا ہے جو کہ ظلم ہے وزیر اعظم پاکستان نے پچھلے ہفتے پاکستانی تاجروں صنعتکاروں سے خطاب میں ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امسال سابق سال کی نسبت موجودہ سہ ماہی میں زیادہ ریونیو جمع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جب ملکی تاجر و صنعتکار پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے از خود ٹیکسز کی ادائیگی کرکے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ایسے وقت میں بیوروکریسی کو لامحدود اختیار دے کر کاروباری حلقوں کو خوفزدہ کرنا ملکی مفاد کے متضاد ہے انہوں نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ٹوئیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شبر زیدی نے بغیر اطلاع بنک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا اوروزیر اعظم و چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ یہ سہولت بحال رکھی جائے ملک سہیل نے شبر زیدی کے ٹوئیٹ بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ شبر زیدی نے بروقت تشویش کا اظہار کرکے ٹیکس گزاروں اور ملک سے محبت کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیوں سے حکومت کو اجتناب کرنا چاہیے تاکہ ملک میں ٹیکس گزار اور ایف بی آر میں دوستانہ ماحول کو فروغ ملے ہمارا ملک پہلے ہی شدید مالی بحرانوں سے دوچار ہے آئے روز بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے بھی صنعتی و معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو چکی ہیں ملک سہیل نے واپڈا ٹیرف اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا نا صرف صنعت بلکہ زراعت کے لیے ناقابل برداشت ہے آئے دن بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے صنعت و زراعت شدید متاثر ہو رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور ٹیکس گزاروں کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور بجلی ٹیرف میں اضافہ کے فیصلے واپس لیے جائیں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھی لیویز کم کرکے قیمتیں کم کی جائیں۔