کھاریاں ‘مختلف دیہات اور سکولوں کالجوں کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

بدھ 13 اکتوبر 2021 13:56

کھاریاں ‘مختلف دیہات اور سکولوں کالجوں کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ..
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر بلال بن طارق کی نگرانی میں مختلف دیہات اور سکولوں کالجوں کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں موضع نوتھیہ اور میڑھ میں لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں اس وقت تک تقریبا ایک لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جس میں سے 60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو دونوں ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ تقریبا 40 ہزار لوگوں کو صرف پہلی ویکسین لگائی جا چکی ہے مختلف دیہات میں تقریبا 10 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی جبکہ کھاریاں شہر میں سکولوں اور کالجوں کے بچوں کو تقریبا 5000 بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ابھی مزید یہ سلسلہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :