بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘حسان خاور

قومی اداروں کی ساکھ کونقصان پہنچانیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی

بدھ 13 اکتوبر 2021 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بیان میں کہا ہے کہ قومی اداروں کی ساکھ کونقصان پہنچانیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات کے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر 7 افراد کو گرفتار کیا، نواز شریف کے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرکے کرکے معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے حوالے کردیا ہے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔