حکومت آزادکشمیر کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن تیسرے روز بھی جاری

بدھ 13 اکتوبر 2021 18:12

نیلم ۔13اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) :حکومت آزادکشمیر اورڈپٹی کمشنر محمد شوکت خان یوسف زئی کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن تیسرے روز بھی جاری۔

(جاری ہے)

آفیسر مال خواجہ محمد سلطان کی نگرانی میں بدھ کے روز کنڈلشاہی بازار و گردو نواح میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق گرینڈآپریشن کیا گیا،  شاہرات کی حدود میں تجاوزات کو  بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا گیا۔ تجاوزات میں فٹ پاتھ پر بنائی گئی سیڑھیوں سمیت روڈ پر لگائے گئے تھڑے ،ریڑھیاں اور کیبن مسمار کر دئے گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ بشارت سب انسپکٹر سٹی تھانہ آٹھمقام ہمراہ پولیس نفری، محکمہ شاہرات کے ایس ڈی او آصف اسداللہ و دیگر موجود تھے۔


متعلقہ عنوان :