Live Updates

عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کےدوران پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں گانےچلانے پر پابندی عائد

پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں، گاڑیوں میں تلاوت قرآن پاک، حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 اکتوبر 2021 18:45

عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کےدوران پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں گانےچلانے پر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت نے عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پرپابندی عائد کردی، پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں، گاڑیوں میں تلاوت قرآن پاک، حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں 12ربیع الاول اور عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں، گاڑیوں میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔ سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایات کی ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ کی مناسبت سے جاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہےکہ آپﷺ کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

نبی کریمﷺ کے روزمرہ زندگی کے اصولوں کو اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، حضورﷺ کے روزمرہ زندگی کے اصولوں کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر آئے، آپﷺ کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ ایک ارب روپے تک بڑھانےکا اعلان کیا ہے، ذہین ونادار طلباء وطالبات کی مالی معاونت کے لئے رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ کے تحت گزشتہ برس 50 کروڑروپے رکھے گئے جبکہ روا ں برس رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا ہے اور 10574 ذہین اورنادار طلباء وطالبات کو رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں۔

پیف کے تحت 677 مزید رحمت اللعالمین سکالرشپ دیئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات