
پنجاب میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، نجی ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے5 ہزار بیڈز مختص
پنجاب میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا تمام محکموں کی ذمہ داری ہے، ایکسپوسنٹر میں ڈینگی فیلڈ ہسپتال کیلئے اخراجات کی منظٰوری دے دی گئی ہے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 اکتوبر 2021
19:19

(جاری ہے)
کابینہ کمیٹی نے کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹریز کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت بھی کردی ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبہ میں ویکسی نیشن کی تعداد بڑھانے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکی کاوش کو سراہا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ میں کورونااور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام کمشنرزاورڈ ی سی حضرات کو خصوصی ہدایت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد میں روزانہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا تمام متعلقہ محکمہ جات کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 5000 بستر مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب میں کورونااور ڈینگی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے کررہے ہیں۔ ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسزلاہورمیں سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں کورونااور ڈینگی بارے آگاہی دینے کیلئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی سپرے کیا جارہا ہے۔ ڈینگی پر قابوپانے کیلئے سرگرمیوں کا ضلع اور تحصیل کی سطح پرروزانہ جائزہ لیاجائے۔ تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کرنی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح افواج نے قوم کو نیا اعتماد دیا‘ دشمن کی ہر پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
-
رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.