آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کے ساتھ مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کرینگے،سردار عبد القیوم نیازی

بیروزگاری کے خاتمے کیلئے فنی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ٹیوٹا کا دائرہ کار بڑھائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

بدھ 13 اکتوبر 2021 21:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سیکرٹری انڈسٹریزو ٹیوٹا سید ظہور الحسن گیلانی نے محکمانہ بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو سپیشل اکنامک زون میرپور، معدنی وسائل اورٹیوٹا و دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے ساتھ مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے فنی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ٹیوٹا کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے جائیں۔ ریاست کے معدنی وسائل سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ میں خود بھی جلد اکنامک زون میرپور کا دورہ کروں گااور اس حوالہ سے وہاں پر تفصیلی بریفنگ لوں گا۔

متعلقہ عنوان :