عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر 10سے 20فیصد خصوصی ڈسکائونٹ دینے کا اعلان

پنجاب کے اضلاع کو درآمدی چینی کی ترسیل بھی شروع، درآمدی چینی عام دکانوں ، سہولت و ماڈل بازاروں میں 90روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہوگی: میاں اسلم اقبال

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اکتوبر 2021 00:18

عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر 10سے 20فیصد خصوصی ڈسکائونٹ دینے کا اعلان، پنجاب کے اضلاع کو درآمدی چینی کی ترسیل بھی شروع، درآمدی چینی عام دکانوں ، سہولت و ماڈل بازاروں میں 90روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی جانب سے صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا ہے کہ عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے 32ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر 10سے 20فیصد خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے، یہ ڈسکاونٹ 12ربیع الاول یعنی 19 اکتوبر تک صارفین کو ملتا رہے گا۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم 277سہولت بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کے اضلاع کو درآمدی چینی کی ترسیل بھی شروع ہوچکی ہے۔

درآمدی چینی عام دکانوں ، سہولت و ماڈل بازاروں میں 90روپے فی کلو قیمت کے حساب سے فروخت ہوگی۔ پنجاب حکومت درآمدی چینی پر 24روپے فی کلوکے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے، درآمدی چینی کا فائدہ ہرصورت عام صارف کو پہنچایا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہر ضلع کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔لاہور کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ 27ہزار 248میٹرک ٹن ، راولپنڈی کیلئے 13ہزار 238میٹرک ٹن اور فیصل آباد کیلئے 8ہزار52میٹرک ٹن مختص ہے۔ درآمدی چینی کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔