پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 78لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 11:56

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 78لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان میں جہاں دیگر مراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے وہیں زیابیطس کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ اس وقت تک وطن عزیز میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 78لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو خدشہ ہے کہ آئندہ 20سالوں میں یہ تعدادڈیڑھ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ممتاز ماہر زیابیطس اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما ڈاکٹر الطاف الرحمن نے بتایاکہ زیابیطس کا مرض تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کیلئے عوام کو بروقت درست معلومات، مشاورت، آگاہی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ اور علاج کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ لوگوں میں شعوری بیداری پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے بتایاکہ عوام الناس وقتاً فوقتاً بلڈ پریشر، جسم میں چربی، موٹاپے، بلڈ، یورک ایسڈ، ہڈیوں میں کیلشیم سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کرواتے رہیں تاکہ شوگر کے خاتمہ میں معاونت حاصل ہو سکے۔