ممبرِ امتحانات پاکستان میڈیکل کمیشن کی برطرفی کا حکم معطل

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبرِ امتحانات کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم معطل کر دیا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ایم سی کے حکم کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالتِ عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ایم سی کے صدر، نائب صدر اور سیکریٹری کو نوٹسز جاری کر کے ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ممبرِ امتحانات ڈاکٹر قاضی طاہرالدین نے اپنی برطرفی کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار ڈاکٹر قاضی طاہر الدین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :