راہول ڈھولکیا آریان کی جیل کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے مایوس

میں ان لوگوں کا احترام اور حمایت کرتا ہوں جو اپنا کام کر رہے ہیں ،بدقسمتی سے ایسا لگتا ہے آریان کا معاملہ الگ ہے، بھارتی فلم ساز

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:24

راہول ڈھولکیا آریان کی جیل کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے مایوس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) بھارتی فلم ساز راہول ڈھولکیا شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جیل کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کا احترام کرتا ہوں اور ان کی حمایت کرتا ہوں جو اپنا کام کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا لگتا ہے کہ آریان کا معاملہ الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ آریان کی جیل کی مدت میں توسیع کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔