پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی صحت ہفتہ آگاہی 2021 اختتام پذیر

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارکلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی صحت ہفتہ آگاہی 2021ء کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈین فیکلٹی آف بیہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ دائود ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ذہنی صحت آگاہی سٹال ، شاعری ، پوسٹر اور فوڈ سٹال کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کوتعریفی اسناد سے نوازا گیا۔