راولپنڈی،سی پی اومحمد احسن یونس کی ہدایت پر دہشتگردی کے مقدمات کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پر اسیکیٹوٹر نیکٹا نے پولیس افسران کودہشتگردی کی ایف آئی آر کے اندراج کا طریقہ،شہادت اورچالان کی تیاری کے متعلق خصوصی لیکچر دیئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) سی پی اومحمد احسن یونس کی ہدایت پر دہشتگردی کے مقدمات کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ،ورکشاب کا مقصد تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھا کرتفتیش اور پیروی مقدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے ، پر اسیکیٹوٹر نیکٹا نے پولیس افسران کودہشتگردی کی ایف آئی آر کے اندراج کا طریقہ،شہادت اورچالان کی تیاری کے متعلق خصوصی لیکچر دیئے،08روزہ تربیتی ورکشاپ میں دہشتگردی ،منشیات اورجرائم برخلاف املاک کے تفتیشی افسران کو تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر دہشتگردی کے مقدمات کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،ورکشاب کا مقصد تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھا کرتفتیش اور پیروی مقدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے ، پر اسیکیٹوٹر نیکٹا طاہر کاظم نے پولیس افسران کودہشتگردی کی ایف آئی آر کے اندراج کا طریقہ،شہادت اورچالان کی تیاری کے متعلق خصوصی لیکچر دیئے،اس موقعہ پر پراسیکیٹیوٹرنیکٹا طاہر کاظم نے کہا کہ ایف آئی آر کے درست اندراج ،موثر تفتیش او ر پیروی مقدمات میں ملزم کو سزا دلوائی جاسکتی ہے ،08روزہ تربیتی ورکشاپ کے 04مختلف مراحل میں تفتیشی افسران کو دہشتگردی ،منشیات اورجرائم برخلاف املاک کے متعلق تربیت دی جائے گی ،اس موقعہ پر یس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ اور ڈی ایس پی لیگل شازیہ فضلی بھی موجود تھے ،سی پی اومحمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہناتھاپولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ کا مقصددہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے نقائص کو دور کرنا ہے تاکہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے اورمقدمہ کی موثر پیروی کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :