
این سی او سی نے ویکسینیشن کرانے والوں کیلئے سینما اور مزار کھولنے کی اجازت دیدی
این پی آئیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ این پی آئیز پر نظر ثانی کی جائے گی
جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:52
(جاری ہے)
این سی او سی نے سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا ہے۔
فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہو گا۔دریں اثنا وفاقی منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے شہریوں پر ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے نتائج شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق 86 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ملک جلد ہی وائرس پر قابو پا سکتا ہے، ہم قوم کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا لیکن یہ صرف اس صورت میں ممکن ہوگا جب لوگوں کو جلد سے جلد ویکسین لگائی جائے بصورت دیگر موسم سرما میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے۔این سی او سی نے ملک میں مثبت کیسز میں کمی کے پیش نظر نئے نظرثانی شدہ رہنما اصول مرتب کیے ہیں کیونکہ جمعہ کو مثبت کیسز کی شرح دو فیصد رپورٹ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر سے مجموعی طور پر کورونا کے ایک ہزار 86 کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 27 افراد ہلاک ہوئے۔پچھلے ہفتے وائرس میں کمی کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے 11 اکتوبر سے اسکولوں کے لیے آن کیمپس کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔اس موقع پر اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ بیماری کے پھیلاؤ کی کم سطح اور اسکول ویکسینیشن پروگرام کے آغاز پر آج این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین سے پاکستان فرنیچر ایسوسی کے وفد کی ملاقات، فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت
-
پولیس کی کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.