مناواں کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت35 سالہ محمد ظفر شوکت ، اس کی اہلیہ32 سالہ شگفتہ کے نام سے ہوئی ہے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:14

مناواں کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) اڈہ چھبیل مناواں کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 22 ویلر ٹرک نمبری RIN/9874 ماربل لے کر واہگہ باڈر کی طرف جا رہا تھا کہ جس نے موٹر سائیکل نمبری ADF/3190 کو کچل دیا جس سے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت35 سالہ محمد ظفر شوکت اور اس کی بیوی 32 سالہ شگفتہ کے نام سے ہوئی ہے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ امدادی ٹیموںنے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔