دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:14

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 38500کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد7000کیوسک اور اخراج7000کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11600کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد14700کیوسک اور اخراج 7000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد54000کیوسک اور اخراج 49300کیوسک،چشمہ آمد60100کیوسک اوراخراج 49000کیوسک، تونسہ آمد64700 کیوسک اور اخراج59600 کیوسک، پنجند آمد4200کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 58500کیوسک اور اخراج 47500کیوسک، سکھر آمد50500کیوسک اور اخراج 12800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد8600کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1511.87 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.828 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1180.20 فٹ،میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.184 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح643.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔