غلنئی، انٹر ہائی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ گورنر ماڈل سکول مامد گٹ نے جیت لیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:25

غلنئی، انٹر ہائی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ گورنر ماڈل سکول مامد گٹ نے جیت ..
غلنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) تحصیل صافی بیان خیل میں انٹر ہائی سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ گورنر ماڈل سکول مامد گٹ نے جیت لیا۔مامدگٹ ماڈل سکول نے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں امبار الیون کے ٹیم کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کو 22 بریگیڈ، 173 وینگ اور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے سپانسر کیا تھا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب اور 22 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر مبشر ندیم اسلم نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر وینگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عتیق لیفٹیننٹ کرنل وسیم لیفٹیننٹ کرنل محمد یوسف کیپٹن حمزہ میجر آصف، ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی، سپورٹس منیجر سعید اختر کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔

متعلقہ عنوان :