جب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے
وزیراعظم کا ماضی میں دیا گیا مہنگائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:26
(جاری ہے)
ن لیگ کے دور حکومت کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہو رہا ہے جب عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ پر کہا تھا کہ جب عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں تو غربت بڑھ جاتی ہے، عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے قوم اتنی ہی غریب ہوتی ہے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے اتنی ہی اس کی قوت خرید کم ہوجاتی ہے لیکن صرف ایک طبقہ امیر ہوتا ہے۔وزیراعظم کے ماضی میں دیے گئے بیانات کو موجودہ صورتحال میں مخالفین کی جانب سے خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ واضح رہےکہ ق مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.