ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا ٹریلر جاری
یہ ٹیلی فلم نجی ٹی وی چینل پر 23 اکتوبر کو پیش کی جائے گی
اتوار 17 اکتوبر 2021 11:00
(جاری ہے)
پاک فوج نے اس فلم کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ماہرہ خان نے گزشتہ روز فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کردار کو کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا ’’اس کے لیے کائنات کی بہت شکر گزار ہوں یہ تجربہ، یہ کردار، اس بار۔۔۔ میں امید اور دعا کرتی ہوں کہ ہم نے جنرل نگار کی زندگی اور میراث کے ساتھ انصاف کیا۔ آمین‘‘۔ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں فلم کی ٹیم کا بھی شکریہ اد اکیا جنہوں نے اتنی محنت سے یہ ٹیلی فلم تیار کی۔نگار جوہر پاکستان کی پہلی خاتون سرجن ہیں جنہوں نے اپنی زندگی لگن کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں کام کرتے ہوئے گزاری۔ وہ اس شعبے سے 1985 سے وابستہ ہیں۔ ٹیلی فلم میں ماہرہ خان کے مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔ ان کے علاوہ اداکار خوشحال خان، سہیل سمیر اور اداکارہ سارہ بھی فلم میں شامل ہیں۔ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔ فلم کی ہدایت عدنان سرور نے دی ہے جب کہ نینا کاشف اور ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیلی فلم نجی ٹی وی چینل پر 23 اکتوبر کو پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.