نواب ثناء اللہ خان زہری کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

پیر 18 اکتوبر 2021 23:41

نواب ثناء اللہ خان زہری کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و پیپلزپارٹی کے رہنما نوا ب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ایسے واقعات کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔