سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار

مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا ،اس حوالے سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے: میڈیا رپورٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 اکتوبر 2021 11:41

سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اکتوبر 2021ء ) آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب کہ 51 سالہ سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر کی گرفتاری آج صبح کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا ،اس حوالے سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب نیوساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 1993ء سے 2001ء کے درمیان 42 ون ڈے اور 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 14 سنچریوں کی مدد سے 5312 اور ون ڈے میں 987 رنز بنائے ہیں۔                                                                                                               

متعلقہ عنوان :