روس امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکی وزیر دفاع

ماسکو یوکرائن کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی خواہش کو کسی بھی صورت میں ویٹو نہیں کرسکتا،آسٹن

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرائن میں امن کی راہ میں حائل ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے روس پر سخت نکتہ چینی کی۔ آسٹن نے کہا کہ ماسکو یوکرائن کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی خواہش کو کسی بھی صورت میں ویٹو نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس اس خطے میں امن کی راہ میں رخنہ بنا ہوا ہے۔آسٹن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب آندرئیے ٹاران کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا،یہ بات بالکل واضح رہنی چاہئے کہ یہ جنگ روس نے شروع کی ہے اور روس اس کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔آسٹن نے مزید کہاکہ ہم ایک بار پھر روس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کریمیا پر اپنا قبضہ ختم کرے، مشرقی یوکرائن میں جنگ کو روک دے، بحیرہ اسود اور یوکرائینی سرحد کے علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اپنی سرگرمیاں بند کرے۔