قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کے حوالے سے اجلاس
بدھ 20 اکتوبر 2021 17:47
(جاری ہے)
قبائلی مشران نے قبائلی ضلع باجوڑ میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج، قبائلی طلبہ کے سکالرشپس،کاروباری طبقے کو ریلیف اور تجارتی سہولیات اور سکول اور صحت کے حوالے سے سہولیات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے امن کی راہ میں شہید ہونے والوں کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں اور انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے باجوڑ کو برنگ ٹنل کے ذریعے سوات موٹر وے تک رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی اضلاع کے عوام سے مربوط رابطے کے لئے تمام قبائلی اضلاع میں مشاورتی سیشن کا آغاز کردیا ہے موجودہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ ضلع میں تمام محکموں کے دفاتر مرحلہ وار فعال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے قبائلی مشران کو حکومت سے قریبی رابطہ رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں منشیات کی روک تھام کے لئے پولیس اور نارکوٹکس کنٹرول کی مدد سے مربوط اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ایکسائز و نارکوٹکس دفاتر تمام اضلاع میں فعال ہو چکے ہیں اور ان کو مرحلہ وار سٹاف مہیا کیا جارہا ہے۔تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لئے منظم لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے جس میں قبائلی مشران کو شریک کیا جائیگا۔قبائلی اضلاع میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے ان اضلاع میں ایک انقلاب آئیگا۔ بلدیاتی نظام فعال ہونے سے عوام کے مسائل ان دہلیز پر حل ہوں گے۔ صحت انصاف کارڈ پروگرام سے غریب عوام کو صحت اور سہولیات مفت فراہم ہو رہی ہیں۔ قبائلی مشران کے تمام مطالبات وزیراعلی محمود خان کے سامنے رکھے جائیں گے۔ احساس سکالرشپ میں قبائلی طلبہ کو میرٹ پر وظائف دئیے جا رہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر سے اس ضلع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ ہر مرحلے پر قبائلی عمائدین کے ساتھ مشاورت کرے۔ راغگان ڈیم کے حوالے سے محکمہ ایریگیشن کو ہدایات جاری کردی جائیگی۔ محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام کو جلد علاقے میں جائے گا تاکہ وہ یہ مسائل خود سن کر اس کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دے سکیں۔ صوبائی وزیر انورزیب نے خطاب کرتے ہوئے ضلع باجوڑ میں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔باجوڑ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 38ہزار کرسیاں سکولوں کو فراہم کردی گئیں۔ بچوں کے 153 سکولوں کی سولرائزیشن مکمل ہوگئی ہے۔272 سکولوں میں سولرائزیشن کے ذریعے پانی مہیا گیا گیا۔192 سکولوں میں لیٹرین کی سہولت فراہم کردی گئی۔ تین نئے ڈگری کالجز اور دو سیکنڈری سکولز کی منظور ی ہو چکے ہیں۔ صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر نے کہا کہ باجوڑ میں ریسکیو 1122 کی سہولت کا آغاز ہو چکا ہے جس کا دائرہ کار مزید تحصیلوں تک وسیع کیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.