ڈیجیٹل پاکستان‘‘ وژن کے تحت گھروں اور کاروبار کو فائبر ڈیپلائمنٹ کے ذریعے جوڑنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، چیئر مین پی ٹی اے
معنوں میں پائیدار اور معاشی طور پر قابل عمل چوتھے صنعتی انقلاب کا خواب تب تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک فائبر ہمارے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا بنیادی حصہ نہ بن جائے، عظیم باجوہ
بدھ 20 اکتوبر 2021 22:29
(جاری ہے)
پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور اس کے پائیدار نیٹ ورکس پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ڈیٹا کے استعمال میں نمایاں اضافے کے باوجود ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بین الاقوامی روابط کی وجہ سے مستحکم ہے۔
پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کی بدولت شمال میں خشکی سے گھرے ممالک کی طرف ڈیٹا کی آمد و رفت کے حوالے سے ایک علاقائی مرکز کے طور پر مثالی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ماحول آزاد ہے جو 100 فیصدغیر ملکی حصص اور 100 فیصد منافع کی واپسی کی اجازت دیتا ہے۔پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کی ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020‘‘ کے تحت سب سے بہتر کاروباری ماحول کے ساتھ پہلے دس ممالک میں شامل ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے لائسنس دہندگان کے لئے انفراسٹرکچرکی سہولیات کی فراہمی اور اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر فراہم کنندہ اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور فراہم کنندہ لائسنسنگ نظام متعارف کرائے۔ پی ٹی اے انفراسٹرکچر شیئرنگ گائیڈلائنز کے مسودے پر عوامی مشاورت بھی کر رہا ہے، جس میں غیر جانبداری، عدم امتیاز اور مساوی رسائی کے اصولوں پر مبنی فعال اور غیر فعال دونوں اجزاء شامل ہیں۔دورے کے دوران، چیئرمین پی ٹی اے نے دبئی میں ہواوے الٹرا براڈ بینڈ فورم 2021میں بھی شرکت کی جہاں دنیا بھر کے معروف آپریٹروں اور انڈسٹری پارٹنرز نے براڈ بینڈ کے شعبے میں ممکنہ مواقع اور چیلنجوں کا جائزہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.