راناثنااللہ کی زیر صدارت پنجاب ڈویژنل کااجلاس

مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ ،مقامات کا اعلان (کل)کیا جائے گا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:01

راناثنااللہ کی زیر صدارت پنجاب ڈویژنل کااجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثنااللہ کی زیر صدارت پنجاب ڈویژنل کااجلاس ہوا جس میں اویس لغاری ،شیخ آفتاب ،عظمی بخاری ،سائرہ تارڑ ،رانا ارشد،انجینئر قمر الاسلام ،شاہنواز رانجھا ،شیخ طارق ،اور دیگر عہدیداران نے شرکت ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما پرویزملک کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت کی گئی ۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ 22اکتوبر کو بعدازنماز جمعہ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے ہونگے۔احتجاجی مظاہروں میں پارٹی قائدین شرکت کرینگے۔مظاہروں کے مقامات کا اعلان آج بروز ( جمعرات ) کو کیا جائے گا۔اجلاس میں بلدیاتی نمائندوںکودو سال کی محنت کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بحال ہونے مبارکباد پیش کی گئی ۔