علی ظفر کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہونے کا اعزاز

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:36

علی ظفر کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو دبئی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا مل گیا۔علی ظفر نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہونے کا اعزاز کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں کیونکہ وہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں کئی ممالک غلط فہمیوں کے شکار ہیں اور قومی اور عالمی سطح پر اس کی قدر کم ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کریں اور پاکستان کو وہ سب دیں جس کا ہمارا ملک حقدار ہے۔