
چاغی،اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کے زیر اہتمام چار روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد
جمعرات 21 اکتوبر 2021 12:48

(جاری ہے)
چار روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ میں ماشکیل کے دور دراز مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 1244 آنکھوں کے مریضوں کو چیک کیا گیا جس میں 876 او پی ڈی 223 Refrection ما ہنر 69 اور سرجری 76 کیا گیا آئی سرجیکل کیمپ میں اے سی ماشکیل نے وقتا فوقتا دورہ کیے اس موقع پر اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کے آئی پروجیکٹ کے CDO عبدالسلام بلوچ نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کا پروجیکٹ Chagai Blindness Control Program نے وقتا فوقتا کمیو نٹی آئی اسکریننگ اور آئی سرجیکل کیمپ لگا رہا ہے تاکہ لوگوں کی خدمت کیا جا سکے ماشکیل جو کہ ایک پسماندہ علاقہ ہے جہا ں یہ علاقہ موسم خشک اور گرد و نواح میں اکثر گرد و غبار ریتیلی ہوائیں چلتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں آنکھوں کے کافی مریض متاثر ہوتے ہیں اس لئے ان کی مشکلات میں آسانی کے لیے فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی کی جانب سے مختلف علاقوں میں مزید کمیونٹی آئی کیمپ اور سرجیکل کیمپ لگا رہا ہے تاکہ اس پسماندہ علاقہ کے لوگ مستفید ھوسکیں آئی سرجیکل کیمپ کے دوران اے سی ماشکیل امیر حمزہ بنگلز ئی آر ایچ سی ماشکیل انچارج ڈاکٹر محمد اشرف عیسی زئی ڈاکٹر محمد اسحاق اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداراں ڈسٹرکٹ سوشل نیٹ ورک واشک کے ضلعی صدر اور نوجوان صحافی نصیر کبدانی ایل ایس او زاوگ کے صدر امین اللہ حسنی فنانس سیکرٹری ظریف بلوچ ایل ایس او سوتگان کے صدر عبدالنبی ریکی قبائلی رہنماؤں میر سعید احمد ریکی میر جہند خان ریکی و دیگر قبائلی رہنماؤں نے وزٹ بھی کیے اس موقع پر اسلامک ریلیف پاکستان آئی پروجیکٹ ضلع چاغی سی ڈی او عبداسلام بلوچ نے آئی پروجیکٹ کے بارے میں انھیں تفصیل سے بتائے عوامی حلقوں نے اسلامک ریلیف پاکستان ضلع چاغی آئی پروجیکٹ اور پروگرام کی کام کو سراہا یاد رہے اس آئی سر جیکل کیمپ میں ڈی سی واشک جاوید ڈومکی ڈی ایچ او واشک عبدالصمد حسنی اے سی ماشکیل امیر حمزہ بنگلزئی اے ڈی ایچ او ماشکیل عبدالباقی عیسی زئی پیرا میڈیکل اسٹاف ماشکیل اسٹاف اور ڈسٹرکٹ سوشل نیٹ ورک واشک اور تحصیل سوشل نیٹ ورک ماشکیل کے عہدیداروں کا خاص تعاون حاصل رہا ہے۔
مزید مقامی خبریں
-
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن ..
-
پاکستان اور اریران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی بحالی اور سکائٹ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز ہوگیا
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.