Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا امن وامان پر ہنگامی اجلاس‘وزیر داخلہ شیخ رشیدکی تقریب چھوڑکرشرکت

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو لاہور کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:16

وزیر اعظم عمران خان کا امن وامان پر ہنگامی اجلاس‘وزیر داخلہ شیخ رشیدکی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اکتوبر ۔2021 ) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے شیخ رشید کو ہنگامی طور پر وزیراعظم ہاﺅس طلب کیا گیا جب وہ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے. حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو امن وامان کی صورتحال کے متعلق بریف کیا ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم ہاﺅس میں اہم اجلاس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر طلب کیا تھا جس پروزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہاﺅس کے لیے روانہ ہو گئے تھے. دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں ایک کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی ہے وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی‘ سبزہ زار اور اقبال ٹاﺅن میں فوری انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے.
وزیر اعظم عمران خان کا امن وامان پر ہنگامی اجلاس‘وزیر داخلہ شیخ رشیدکی ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات