درجہ دوئم کے خوردنی تیل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:18

درجہ دوئم کے خوردنی تیل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) خوردنی تیل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے خوردنی تیل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد درجہ دوئم کا خوردنی تیل 355 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خوردنی تیل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کی وجہ پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی کی قیمت میں اضافہ بتائی گئی ہے جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کے آفٹر شاکس بتائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :