کراچی کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں ،بلاول بھٹو زرداری

شہر میں گراس روٹ سطح تک تنظیم سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے،چیئرمین پیپلزپارٹی کی وقار مہدی کو ہدایت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:41

کراچی کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں ،بلاول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں اور شہر میں گراس روٹ سطح تک تنظیم سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔جمعرات کو پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل وقار مہدی نے بلاول ہاؤس میں پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وقار مہدی نے ووٹر لسٹوں کے اندراج کے حوالے سے شروع ہونے والی حکومتی سرگرمی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو زراری نے یوم شہدائے کارساز کے حوالے سے جلسے میں سندھ بھر سے عوام کو موبلائز کرنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کراچی کے ہر ضلع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیںاور شہر میں گراس روٹ سطح تک تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔