نعلین پاک کی چوری سے متعلق از خود کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ میں نعلین پاک کی چوری سے متعلق از خود کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ جمع کرا دی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ نعلین پاک کی تلاش کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں نعلین پاک کی چوری پر ازخودنوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ نعلین مبارک کی تلاش جاری ہے پوری کوشش ہے کہ جلد ہی نعلین پاک برآمد کر لی جائیں، بادشاہی مسجد میں موجود تبرکات گیلری کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، درخواست گزار پیر ایس اے جعفری نے عدالت کو بتایا کہ جو افسران نعلین پاک برونائی لیکر گئے انہیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا، جب تک زندہ ہوں نعلین پاک کی بازیابی کیلئے کوشش کروں گا، میرا مکان بھی بک گیا عدالت بھی مشکل سے آتا ہوں، عدالت نے جے آئی ٹی سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔